Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

پودینے کا تیل بالوں کے لیے بہترین علاج

پودینے کا تیل بالوں کے لیے بہترین علاج
بالوں کی نشوونما تیز کرے
خشک سر کے مسائل حل کرے
جڑیں مضبوط کرے
جوﺅں سے نجات
پودینہ ایسی چیز ہے جو ہر گھر میں عام استعمال ہوتی ہے، اب کھانے میں ڈالیں، سلاد کا حصہ بنائیں یا چٹنی کی شکل میں استعمال کریں، اسے ہر ایک ہی گھر میں رکھنا پسند کرتا ہے
اس کے متعدد فوائد بھی ہیں جیسے نظام ہاضمہ کے امراض سے بچاؤ کے لیے اسے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے اس میں موجود مینتھول درحقیقت اسے خاص بناتا ہے تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ پودینے کے تیل سے بھی آپ کیا فائدے حاصل کرسکتے ہیں یہ تیل آئرن، میگنیشم، منرلز، کیلشیئم، وٹامن اے اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ بالوں کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے
بالوں کی نشوونما تیز کرے
اگر تو آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں اور یہ مسئلہ پریشان کررہا ہے تو پودینے کے تیل کو بالوں پر ضرور آزمائیں یہ تیل بہت آسانی سے سر میں جذب ہوجاتا ہے اور بالوں کے غدود کو متحرک کرتا ہے، اسی طرح یہ تیل سر پر دوران خون بڑھاتا ہے جس سے بالوں کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے
خشک سر کے مسائل حل کرے
اگر خشک سر آپ کو تنگ کرتا ہے خصوصاً رات کو سوتے وقت، پودینے کا تیل اس کا بہترین حل ہے اس کی نمی کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے اگر اسے استعمال کرنا معمول بنالیا جائے تو خشک سر کی نمی بحال ہوجاتی ہے اس مقصد کے لیے پودینے کے تیل کو بادام کے تیل میں ملائیں اور پھر سر پر مل لیں اس کے بعد سر کو آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر دھولیں
بالوں کی جڑیں مضبوط کرے
پودینے کے تیل میں ایسے اجزاءہوتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کے گرنے کی روک تھام کرتے ہیں اسے بس سر پر لگائیں یا ناریل کے تیل میں مکس کرکے استعمال کریں
جوﺅں سے نجات
پودینے کے تیل میں موجود مینتھول بالوں کو نئی زندگی تو دیتا ہے مگر اس کی تیز مہک سر میں موجود جوؤں کا مکمل خاتمہ کردیتی ہے جوؤں سے نجات کے لیے رات کو سونے سے قبل اس تیل کو لگائیں اور اگلی صبح دھولیں یہ بتدریج جوؤں کا مسئلہ حل کردے گی

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

عناب، جلدی امراض کے لیے بہترین جڑی بوٹی

عناب، جلدی امراض کے لیے بہترین جڑی بوٹی
زمانہ قدیم سےسال سے جڑی بوٹیوں سے علاج کا جو طریقہ رائج ہے آج بھی لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں کیونکہ کوئی بھی بیماری ہو ، جڑی بوٹیوں میں ان کا علاج پوشیدہ ہے، آج ہم آپ کو جلد کی خوبصورتی اور رعنائی میں اضافہ کرنے والی کرشماتی جڑی بوٹی عناب کے بارے میں بتائیں گے جس کا مستقل استعمال جلد کے جملہ امراض اور تکا لیف کے لیے بہترین ہے عناب کے فائدے ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد کی بیماری ایکزیمہ میں عناب کا استعمال بہت ہی موثر ہے عناب خون کو صاف کرنے کا ایک ایسا ذریعہ ہے جسے زمانہ قدیم سے جانا اور مانا جاتا ہے خون کی حدت کو کم کرنے کے لیے حکما کی ہدایت کے مطابق اگر پانچ سے سات دانے عناب کے رات کو بھگو کر صبح اس کا پانی نہار منہ پی لیا جائے تو خون کی حدت میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ عناب وہ جڑی بوٹی ہے جو خون صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد میں ایسا تنائو پیدا کرتی ہے کہ دور سے دیکھنے والے کو جلد چمک دار اور شاداب محسوس ہوتی ہے جلد پر الرجی، داد یا دھبے ہوجانے کی صورت میں عناب کرشماتی اثر دکھاتا ہے۔ چہرے پر دھوپ یا معدے کی گرمی کے وجہ سے نکلنے والے سرخ اور خارش زدہ دانوں کے لیے اگر عناب کو خشک خوبانی کے ساتھ ملا کر اس کا عرق استعمال کیا جائے تو ہفتوں کی بیماری دنوں میں غائب ہوجاتی ہے عناب ایک بہت ہی بہترین اینٹی ایجنگ ہے، جو آپ کی عمر کو ایک راز کی طرح چھپا کر رکھتا ہے۔ جلد کی شگفتگی کے لیے عناب سے بڑھ کر شاید ہی کوئی جڑی بوٹی ہو، یہی وجہ ہے کہ میک اپ کی پروڈکٹس میں عناب ضرور استعمال کیا جاتا ہے عناب جلد پر جلنے سے پڑ جانے والے نشانات کو ایسے غائب کرتا ہے جیسے نشان پڑے ہی نہیں تھے بچوں اور بڑوں کو کسی بھی عمر میں نکلنے والی خسرہ کے نشانات جو بدنما بھی دکھائی دیتے ہیں، عناب کے استعمال سے پلک جھپکتے میں ختم ہوجاتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal