Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

نظر کی کمزوری اور اندھے پن کا علاج

نظر کی کمزوری اور اندھے پن کا علاج
نیم کے پتوں کا عرق مخالف کان میں ڈالنے سے آنکھوں کو آرام آجاتا ہے‘دکھتی آنکھ کے دوران کھجور نہ کھائیں
دکھتی آنکھ : مخالف پاﺅں کے انگوٹھے میں شیر مدار ٹپکائیں۔
2نسخہ الشفاء  :    سونف 250 گرام،     دھنیا 250 گرام،    خشخاش 500 گرام،       مصری 300 گرام، مغزبادام 500 گرام ، چاروں مغز 500 گرام
ترکیب تیاری : ان سب کو کوٹ کر چھان لیں اور پھکی بنائیں صبح و شام ایک چمچہ دودھ کے ساتھ استعمال کرلیا کریں

عینک سے بے نیازی : مٹی کا کورا حقہ 3/4 کلو روغن گاﺅ پانی کی جگہ ڈالیں نیچے سے بند دو کلو تمباکو کوشید کیا جائے تمام تمباکوختم ہونے پر تونٹری توڑ کر اندرونی جوہر اتار کر شیشی میں اتار لیں۔ سوتے وقت آنکھوں میں لگائیں۔ یہ سرمہ ایک ہفتے کے استعمال کے بعد عینک سے بے نیاز کردے گا

بینائی لوٹانا : بسکھپرا بوٹی کوٹ کر رس نکال لیں۔ اس میں سرمہ سیاہ کھرل کریں۔ سرمہ خشک ہو جائے تو شیشی میں ڈال دیں۔ روزانہ کے استعمال سے بینائی تیز ہوجائے گی۔

آنکھ دکھنا: منڈی (گورکھ منڈی) کے پھول جتنی تعداد میں کھائیں، اتنے سال آنکھ نہیں دکھے گی۔ یہ پھول منہ نہار نگل جائیں۔ انہیں چبانا نہیں۔

نظر تیز کرنا: مال کنگنی کے تیل کی مالش ہتھیلیوں اور پاﺅں کے تلوﺅں پر کریں اور یہ عمل 40 روز متواتر کریں۔

 گھی کوار کے پتے چیر کر تین ماشے سفوف ہلدی چھڑک کر گرم کرکے مریض کی دکھنے والی آنکھ کی جانب پاﺅں کے نیچے باندھیں۔

نیم کے پتوں کا عرق مخالف کان میں ڈالنے سے آنکھوں کو آرام آجاتا ہے۔

آنکھوں کی سرخی زائل کرنا: برگ انار تازہ کوٹ کر نغدہ بنا کر آنکھوں پر باندھ دیا کریں 4-3 روز استعمال کریں۔
نوٹ: دکھتی آنکھ کے دوران کھجور نہ کھائیں

 

Read More

آٹا جو کہ ایک بنیادی غذا اور ضرورت ہے اسے سفید کرنے والے ایلوکسن سے پوری انسانیت کا نقصان ہو رہا ہے۔

غیر ضروری کیمیائی مواد کا استعمال مضر اثرات اور بیماریوں کی جڑ ہے۔ یہ بنی نوع انسان کیلئے ایک عذاب اور لمحہ فکریہ بن گیا ہے۔ سفید آٹا جس کیلئے اتنا بڑا بحران وجود میں آیا ہے‘ اس میں سفید کرنے والا کیمیکل ملایا جاتا ہے جسے ایلوکسن (alloxan) کہا جاتا ہے۔ یہ جز انسانوں میں ذیابیطس کا موجب ہے۔ یہ انسانوں کیلئے تباہ کن ہے۔ سفید آٹے کی روٹی کھانے سے ذیابیطس کی بیماری لاحق ہونے کے خطرات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ روٹی‘ چپاتی‘ نان‘ ڈبل روٹی اور بَن ہماری غذا کا جزو ہیں‘ سفید اور خوبصورت بنانے کے طریقے میں اس کیمیکل کا استعمال بڑے پیمانے پر لبلبے کو ناکارہ کرنے اور ذیابیطس کا موجب ہے۔ اس کی معلومات سائنسدانوں کو کئی سالوں سے ہے یہاں تک کہ اس کا استعمال لیبارٹری میں چوہوںمیں ذیابیطس پیدا کرنے کیلئے کیا جاتا ہے۔ آٹا جو کہ ایک بنیادی غذا اور ضرورت ہے اسے سفید کرنے والے ایلوکسن سے پوری انسانیت کا نقصان ہو رہا ہے۔ یہ عمومی طور پر زہر دینے کے برابر ہے۔
ایلوکسن یورک ایسڈ کا Derivativeہے۔ یہ لبلبہ میں Blood-Cells کو Damage کرتا ہے۔ یہ ٹھوس طور پر ثابت ہوجاتا ہے کہ ایلوکسن ذیابیطس کرتا ہے جیسا کہ کولیسٹرول دل کی شریانوں کو تنگ کرتا ہے اور عارضہ قلب کا موجب ہوتا ہے۔
ذیابیطس دنیا میں ایک وباءکی طرح پھیل رہی ہے۔ اس میں کثرت سے کھانا‘ مرغن غذا کا استعمال‘ موٹاپا ‘ ورزش کا نہ ہونا بھی وجوہات میں شامل ہیں۔ یہ انسانیت پر کیمیائی جنگ ہے۔ یہ بیماری اکثر گھرانوں میں سرایت کر گئی ہے۔ انتہائی ضروری ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔ ڈاکٹر حضرات‘ سائنسدان خاص طور پر ارباب عقل و شعور اس معاملے کو سلجھائیں اور اس کا سد باب کریں۔ آٹے کی خوبصورتی ایک سفید موت بن گئی ہے۔ ذیابیطس سے بینائی دوران خون‘ گردے‘ قلب اور جگر متاثر ہوتا ہے۔ لوگ ڈایالسس پر آجاتے ہیں‘ بازور اور خاص طور پر ٹانگیں کٹ جاتی ہیں۔ یہ حس رکھنے والے حضرات کیلئے ایک امتحان ہے۔ آئیے ہم سب مل کر اس چیز سے سب انسانوں کو آگاہ کریں۔
خالص آٹے کا استعمال‘ سفید کرنے والے بلیچنگ ایجنٹ ایلوکسن سے بہتر ہے۔ آنتوں کیلئے خالص گیہوں کافی بہتر ہے ۔ اس سے کینسر کا بھی امکان کم ہو جاتا ہے۔ یہ Refined اور غیر فطری غذا ہم سب کیلئے مضر ہے۔ آئیے ہم سب صحتمند زندگی اور اپنی نسل کے تابناک مستقبل کیلئے کام کریں۔ ہمارے محکمہ زراعت و صحت کو ہنگامی طور پر اس کیلئے تحقیق کا انتظام کرنا چاہیے۔ کہیں یہ بے حسی ہم کو ڈس نہ لے اس لئے اس سے پہلے کہ مکافات عمل ہمیں گھیر لے اس سے بچاﺅ کیلئے سوچ‘ غور و فکر اور تحقیق لازمی ہے۔

پاﺅں دھوئیں ٹینشن سے نجات پائیں

پاﺅں دھوئیں ٹینشن سے نجات پائیں
عید کی خریداری کا موقع ہو یا شادی بیاہ کی تیاریاں ہو رہی ہوں۔ بازاروں میں پسند کی چیزیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے‘ دکانداروں سے مول بھاﺅ کرتے کرتے جب ہم گھر واپس آتے ہیں تو تھک کر نڈھال ہو جاتے ہیں۔ کبھی سردرد کی شکایت ہوتی ہے اور کبھی شدید اضمحلال طاری ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال سے نجات کیلئے ہم سوائے اسپرین کی گولیاں نگلنے کے اور کر بھی کیا سکتے ہیں لیکن چین میں ایسا نہیں ہوتا‘ وہاں کے لوگ خواہ وہ امیر ہوں یا غریب ‘جب زندگی کے ہنگاموں اور بھاگ دوڑ سے بہت زیادہ تھک جاتے ہیں اور سکون کے متلاشی ہوتی ہیں تو وہ ” پاﺅں دھونے والوں“ کے پاس چلے جاتے ہیں ۔ چین میں ذہنی یا جسمانی دباﺅ سے نجات کا یہ تیر بہدف علاج سمجھا جاتا ہے۔
اگر آپ کبھی چین جائیں اور وہاں کی مصروفیات سے اسٹریس محسوس کرنے لگیں تو ” فٹ واش کی کوئی دکان یا پارلر تلاش کریں۔ یہاں پاﺅں دھونے والا نوجوان آپ کے پاﺅں کو ہاتھوںمیں لے کر ہولے ہولے مساج کرے گا۔ گاہے بگاہے چھوٹی بادامی آنکھوں سے آپ کی طرف دیکھتے ہوئے آپ سے یہ بھی پوچھے گا کہ ” میری مالش سے آپ آرام محسوس کر رہے ہیں؟ زیادہ بھاری تو نہیں لگ رہا؟ بہت ہلکا تو نہیں ہے؟ “ پاﺅں دھونے کے بعد جب وہ اس پر مساج کے ساتھ مرہم ملتے ہوئے ہلکے ہاتھوں سے پاﺅں کو تھپتھپائے گا تو آپ کو ایسا لگے گا جیسے آپ ہر قسم کی ٹینشن سے نجات پا چکے ہیں۔ مساج کے دوران پاﺅں کے ایک حصے کو دبا کر وہ آپ کو یہ بھی بتا سکتا ہے کہ یہ پیٹ ہے اور ایڑی کی طرف دباﺅ ڈال کر اسے گردے کی جگہ قرار دے گا۔ غرضیکہ جسم کے تمام حصوں میں درد اور بے آرامی کا مداوا پاﺅں کی اس مالش میں پنہاں ہے۔ ایک ڈیڑھ گھنٹہ کے اس پر کیف تجربے سے آپ کے جسم کو اتنی راحت محسوس ہو گی کہ شاید وہاں سے اٹھنا بھی نہ چاہیں۔
پاﺅں دھونے کا یہ فن چین میں ایک انتہائی مقبول تفریحی سرگرمی سمجھی جاتی ہے ۔ دوسرے لوگوں کے پاﺅں دھو کر اور مساج کر کے روزی کمانے والے فٹ پاتھوں پر بھی مل جائیں گے اور فائیو اسٹار لگژری ہوٹلوں کے پارلرز میں بھی وہ دستیاب ہوتے ہیں لیکن چارجز میں اسی طرح کا فرق ہوتا ہے جس طرح ہمارے ہاں کے فٹ پاتھ پر بیٹھے حجاموں اور ایئر کنڈیشنڈ سیلو ن کے خوش پوش‘ مہذب ہیئر ڈریسرز کے معاوضے میں ہوتا ہے۔ ہوٹلوں میں ” فٹ واشنگ“ کے مخصوص کمرے ہوتے ہیں ۔ چینی خاتون لکڑی کے ایک تسلے میں گرم پانی لے کر آتی ہیں۔ جس میں خوشبو دار جڑی بوٹیاں بھی پڑی ہوتی ہیں اور کمرہ اس کی خوشبو سے معطر ہو رہا ہوتا ہے۔ پہلے وہ پاﺅں کو تسلے میں بھگوتی ہیں‘ اسے آہستہ آہستہ رگڑکر صاف کرتی ہیں‘ مختلف زاوئیے سے ہاتھوں میں لے کر دباتی ہیں اور اتنی یکسانیت کے ساتھ تھپتھپاتی اور سہلاتی ہیں کہ پاﺅں دھلوانے والے کو نیند آنے لگتی ہے۔ اس کمرے میں آنے والے مہمانوں کی جڑی بوٹیوں والی چائے سے تواضع بھی کی جاتی ہے۔
آج آپ کو جین کے ہر شہر میں XI‘YUکے اشتہارات والے نیون سائز نظر آئیں گے جو ” پاﺅں کی دھلائی“ کے چینی متبادل الفاظ ہیں۔ یہ نیون سائن اوربورڈز بوسیدہ تہہ خانوں کی کوٹھڑیوں اور کھوکھوں کے علاوہ پرائیویٹ میڈیکل کلینک کے اوپر بھی جگمگاتے نظر آتے ہیں۔ فٹ واشنگ کیلئے سینما گھروں کی طرح وسیع ہال بھی موجود ہیں جہاں آپ پاﺅں پر مساج کے ساتھ آرام کرسی پر بیٹھ کر تازہ ترین فلم سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔ پر تکلف جگہوں پر ڈیڑھ گھنٹے پاﺅں کی مالش اور دھلائی کیلئے پانچ سے دس پاﺅنڈ تک معاوضہ وصول کیا جاتا ہے اور سستی جگہوں پر ایک سے دو پاﺅنڈ میں کام ہو جاتا ہے ۔
چین میںپاﺅں دھو کر گز ربسر کرنیوالوں کی اکثریت ان لوگوں پر مشتمل ہے جو دور دراز کے پسماندہ دیہی علاقوں سے ہجرت کر کے شہروں میں اس امید کیساتھ آئے ہیں کہ یہاں اپنا معیار زندگی بلند کرینگے یا جن لوگوں کو اپنے پیچھے گھر چھوڑ کر آئے ہیں ان کیلئے پیٹ بھر نے کا سامان مہیا کرسکیں گے۔

فاسٹ فوڈ سے شریانوں کی تنگی

فاسٹ فوڈ سے شریانوں کی تنگی
فاسٹ فوڈ کے کھانے جھٹ پٹ تیار ملتے ہیں لیکن ان میں موجود چکنائی کھانے والوں کی شریانوں کو روغنی مادوں سے بھر دیتی ہے۔ الٹرا ساﺅنڈ سے ایسا کھانا کھانے والوں اور کم چکنائی والا کھانا کھانے والوں کی شریانوں کے جائزے سے ظاہر ہوا کہ پہلے گروپ کے خون میں چکنائی کی مقدار 50 گرام اور بغیر بالائی کا دودھ، پھل اور کم چکنائی والی روٹی کھانے والوں کے خون میںچکنائی کی مقدار محض 6 گرام تھی۔ پہلے گروپ کو بالائی والا آئس کریم، زیادہ چربی والا گوشت اور پنیر کے سینڈوچ کھلائے گئے تھے۔
شریانوں میں چکنائی کھانے کے بعد صرف 3 سے 6گھنٹوں میں جمع ہو گئی اور خون کی روانی میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ اثر اگرچہ چند گھنٹوں تک رہا، لیکن اس سے یہ ضرور ثابت ہو گیا کہ ایسی روغنی غذائیں کھاتے رہنے سے شریانوں کی تنگی ہائی بلڈ پریشر اور حملہ قلب کا یقینی سبب بن سکتی ہے۔

آیئے ! بیوی کا خانہ خراب کریں

یاد رکھئے !بیوی کو آپ کے لیٹ آنے سے بڑی چڑ ہوتی ہے۔ اس لئے رات کو ہمیشہ دیر سے واپس آیئے۔ دفتری اوقات کے بعد جو وقت بچے اسے ہمیشہ دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح، اور ہوٹل وغیرہ میں ضائع کیجئے۔ گھر جا کر بیوی کے ساتھ مغز مارنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ دس بجے سے پہلے جانا تو بیوقوفی ہے البتہ بارہ بجے کے بعد آپ بخوبی گھر تشریف لے جا سکتے ہیں۔ اگر بدنصیب بیوی آپ کے انتظار میں اس وقت بھی جاگ رہی ہو تو نادم ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔ وہ ناک بھوں چڑھائے اور دیر سے آنے کی شکایت کرے، تو میز پر زور زور سے مکے مار کر یوں مخاطب کیجئے۔” دیر سے آیا ہوں تو کیا غضب ہو گیا۔ اس گھر میں میرے سکون کے لئے رکھا ہی کیا ہے۔ خون پسینہ ایک کر کے کماتا میں ہوں اور تمہیں تو عیش کرنے کے سوا اور کوئی کام ہی نہیں۔ ہماری بلی اور ہمیں کو میائوں…. سارے دن کے تھکے ہوئے ذہن کیلئے اگر تفریح کے چند لمحے بھی نہ گزاروں تو دماغ خراب ہو جائے۔ کون سا جہیز میں کوٹھی کار لے آئی تھیں کہ مجھے محنت نہ کرنی پڑتی۔ قسمت پھوٹ گئی اپنی تو بیوی کھانا لاکر رکھے وہ ٹھنڈا یا ناپسندیدہ ہو یا آپ باہر دوستوں کے ساتھ پیٹ پوجا کر چکے ہوں تو بیوی کو یوں نوازیئے:”یہ کھانا پکایا ہے یا کونے والے ہوٹل سے منگوایا ہے؟ تین سو روپے ماہوار تنخواہ پانے والا کوئی شریف انسان بھی اسے نہیں کھا سکتا؟ ہرگز نہیں…. اگر زیادہ متاثر کرنا ہو تو بے شک پلیٹیں اٹھا کر زمین پر دے ماریئے اور کپڑے بدلے بغیر زور زور سے پائوں پٹختے ہوئے اپنے کمرے میں تشریف لے جایئے۔
فرض کیجئے بھوک لگی ہے اور بیوی بے چاری نے آپ کے انتظار میں ابھی تک کھانا نہیں کھایا تو اس سے ہرگز مت کہئے کہ آئو بیگم !کھانا کھا لو…. اور اگر وہ خود ہی کھانا شروع کر دے تو ایک قہر آلود نظر ڈالئے اور یوں فرمایئے:”تم بھی عجیب عورت ہو، تمہاری وجہ سے روز آفس دیر سے پہنچتا ہوں اور ڈانٹ کھانا پڑتی ہے۔ کسی دن نوکری سے جواب مل گیا تو سر پر ہاتھ رکھ کر رونا…. وغیرہ وغیرہ….“
اگر آپ ان سعادت مند شوہروں میں سے ہیں جو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ساری تنخواہ بیوی کے ہاتھ پر لاکر رکھ دیتے ہیں تو سخت غلطی پر ہیں۔ بیوی پر اعتماد کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ ضروری خرچ کے لئے پیسے نوکر کو دیجئے اور ساتھ ہی اسے ہدایت کر دیجئے کہ بیوی کی مکمل طور پر جاسوسی کرے اور رات کو تمام ”رپورٹ“ صاحب تک پہنچا دے کہ سارا دن بیگم نے کیا کیا معرکے سر کئے۔ کتنے مہمان آئے، الگ الگ مرد اور عورتوں کی تعداد کیا تھی، بازار گئیں تو کیا کیا خریدا۔ کس کس سے لڑائی مول لی۔ وغیرہ۔
دفتر میں کوئی لیڈی ٹائپیسٹ ہو تو بیوی کے سامنے اسکی تعریف کیجئے۔ بیوی سے چھپانے کی چنداں ضرورت نہیں ۔ بیوی کے سامنے دوسری عورتوں کی جی بھر کر تعریف کیجئے (جھوٹی ہی سہی) عورت سب کچھ برداشت کرسکتی ہے مگر شوہر کی توجہ یا جھکائو کسی دوسری طرف ہو تو یہ اس کی قوت برداشت سے باہر ہے۔بیگم صاحبہ بازار سے کوئی پسندیدہ چیز خرید کر لائیں تو اسکی ہرگز تعریف نہ کیجئے۔ ہمیشہ اسے فضول خرچ، بے پرواہ اور پھوہڑ کا خطاب دیجئے۔ اگر بیوی بھول کر کسی کپڑے یا زیور کی فرمائش کر بیٹھے۔ تو ہرگز پوری نہ کیجئے بلکہ اسے یہ احساس دلایئے کہ وہ کسی وزیر یا سفیر کی بیگم نہیں ہے۔ معمولی آدمی کی بیوی ہے۔ اپنی اصل تنخواہ کا راز بیوی سے چھپایئے۔ اگر آپ بتا دیں گے تو اس میں سراسر آپ کا نقصان ہے۔ اگر وہ سال یا چھ ماہ بعد کسی دعو ت یا شادی پر جانے کیلئے تیار ہو رہی ہے تو اسے بنا سنورا دیکھ کر ہرگز اس کی تعریف نہ کیجئے ورنہ اس کا دماغ عرش تک پہنچ جائے گا اور آپ کا مشن ناکام رہے گا۔ صرف اتناکہئے۔ خوب بہت خوب، اگر کچھ فرق باقی ہے تو کہیں سے قرض منگوا لو اور بازار کا ایک چکر اور لگا لو تاکہ یہ حسن جہاں سوز اور بھی چمک سکے۔“ اگر آپ بیوی سے وعدہ کر کے جائیں تو کبھی وقت پر واپس نہ آئیں۔ انتظار کی کوفت بھی مزیدار ہوتی ہے۔ بیوی کی بات کم سنئے اور خود زیادہ بولئے۔ اگر اس کی زبان قینچی کی طرح چلنے لگے تو اس سے متاثر ہوئے بغیر زور دار آواز سے اسے یقین دلایئے کہ اس میں کوئی کشش نہیں اور آپ اس کی کوئی بات سننا پسند نہیں کرتے۔
بالفرض اگر آپ ساری تنخواہ بیوی کو دینے کے حق میں ہیں تو ہر ماہ کے آخر میں پائی پائی کا حساب لیجئے۔ اگر کہیں بھول چوک ہو جائے تو اتنی اونچی آواز میں نصیحت کیجئے کہ محلے والے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یقین کیجئے ایسا کرنے سے آپ کے ماں باپ، بہن بھائی سب کے چہرے خوشی سے پھول کر کپا ہو جائیں گے۔ بچوں پر بھی دھول دھپے کی مشق کر سکتے ہیں۔ اپنے کمرے کو قطعاً صاف نہ کیجئے، یہ آپ کا کام نہیں۔ کپڑے ہمیشہ پلنگ پر پھینکئے۔ جوتے کمرے کے عین درمیان بڑے اچھے نظر آتے ہیں۔ شیو کا سامان رائیٹنگ ٹیبل پر اور سیاہی کی دوات ڈائیننگ ٹیبل پر رکھئے۔ کتابوں کے انبار ہمیشہ بستر پر چھوڑیئے۔ گیلا تولیہ ہمیشہ غسل خانے میںپھینک دیں۔ سگریٹوں کی راکھ اپنے کمرے کے علاوہ ڈرائنگ روم میں بھی جابجا دکھائی دے۔ اتوار کو تمام دن دوستوں کے ساتھ چائے کا چکر چلایئے۔ ہر بات کہہ کر ہر کام کر کے، ہر چیز رکھ کے ہمیشہ بھول جایئے اور جب وقت پر کچھ نہ ملے تو چیخ چیخ کر سارا گھر سر پر اٹھا لیجئے۔ یقین کیجئے کہ آپ کی بیوی کا ذہنی سکون درہم برہم ہو جائیگا۔

حروف مقطعات کے ہوشربا کمالات

حروف مقطعات کے ہوشربا کمالات
سارا قرآن الف سے ی تک حروف ابجد ہی کے مجموعے کا نام ہے ہر حرف پرتاثیر ہے۔
حروف مقطعات نورانیات یہ ہیں جس کی ان کو سمجھ آگئی سمجھو ہدایت مل گئی الٓمٓ آلرکٓھٰیٰعٓصٓ طہ طسٓ یٰسٓ صٓ قٓ نٓ جو شخص ان کو ترتیب الٰہی کے ساتھ یعنی اس طرح سے الٓمٓ آلرکٓھٰیٰعٓصٓ طہ طسٓ حمٓ ق س ن چاندی کی انگوٹھی پر نقش کرے اور اعمال صالحہ اختیار کرے اس کی تمام حاجتیں پوری ہوں گی اور عجائب لطف الٰہی جو بیان سے باہر ہے ملاحظہ کرے گا۔ اللہ تعالیٰ توفیق دینے والا ہے۔ شیخ ابوالحسن حرابی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں ان حروف کے خواص بارہا ہم نے دیکھے ہیں۔ بعض اہل علم فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت امام عبدالرحمن بن عوف زہری رحمتہ اللہ علیہ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی چند سطریں دیکھی ہیں کہ وہ ان حروف کو ہرایک مال و اسباب کی حفاظت کے واسطے لکھا کرتے تھے۔ ”اے اللہ حفاظت کر آل محمد کے وسیلے سے اور ساتھ الٓمٓصٓ اور کٓھٰیٰعٓصٓ اور حٰمٓسٓقٓ نٓ قٓ وَالقُراٰنِ المَجِیدِ وَالقَلَمِ وَمَا یَسطُرُونَ“ حضرت امام کمال رحمتہ اللہ علیہ جب دریا دجلہ میں سوار ہوتے تو ان حروف کو جو اوائل سطور میں ہیں پڑھتے کسی نے ان سے اس کا سبب دریافت کیا تو فرمایا ”میں جس چیز پر ان کو پڑھتا ہوں یا لکھتا ہوں خشکی یا تری میں وہ محفوظ رہتی ہے اور غرق یا تلف ہونے سے بچ جاتی ہے“۔ بعض علماءجب دریا کے سفر کا ارادہ کرتے تو ٹھیکری یا کاغذ پر ان حروف کو لکھ کر اپنے ساتھ رکھ لیتے۔ جب دریا کا طوفان شروع ہوتا اس کاغذ کو اس میں ڈال دیتے طوفان ختم ہو جاتا اور بعض صالحین سفر میں ان کو اپنے ساتھ رکھا کرتے تھے کسی نے ان سے اس کا سبب دریافت کیا تو فرمایا کہ ان کی برکت ہم پر ظاہر ہو گئی ہے۔حفاظت کا عمل
ان کے سبب سے جان و مال محفوظ رہتی ہے اور رزق کشادہ ہوتا ہے اور چور و دشمن‘ درندوں اور حشرات سے میری حفاظت رہتی ہے یہاں تک کہ میں مکان کو واپس ہوتا ہوں ذکر ہے کہ کسی بزرگ کی لڑکی نے سوتے سوتے اٹھ کر کسی جگہ پیشاب کر دیا جو پیشاب کی جگہ نہ تھی اس وقت ایک جن اس کو چمٹ گیا اور لڑکی بیہوش ہو گئی۔ ان بزرگ نے اٹھ کر یہ الفاظ پکار کر پڑھے حٰمٓعٓسٓقٓ نٓ وَالقَلَمِ وَمَا یَسطُرُون ان کے پڑھتے ہی وہ جن بھاگ گیا اور پھر نہ آیا۔ جو شخص ان حروف نورانیہ کو چاندی کی گول تختی برج ثور کے طالع میں جب کہ قمر بھی اس میں نقش کرکے اپنے پاس رکھے بہت نفع حاصل ہو۔ حضرت امیر المومنین امام علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں واقعہ بدر سے ایک روز پہلے میری حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات ہوئی میں نے ان سے کہا مجھ کو کوئی ایسی دعا فرمائیے جس سے میں دشمنوں پر غالب ہوں۔ حضرت خضر علیہ السلام نے فرمایا یہ دعا پڑھو۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ ط اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ بِحَقِّ آلمٓ وآلمٓ والٓمٓصٓ والٰرٓوالٰمٓرٰو کٓھٰیٰعٓصٓ و طٓہٓ وطٰسٓمٓ ویٰسٓ وصٓ وحٰمٓ وحٰمٓ و حٰمٓعٓسٓقٓ و حٰمٓ وحٰمٓ وحٰمٓ وقٓ ونٓ یَامَن ہُوَ ہُوَ یَامَن لَّااِلٰٓہَ اِلَّا ہُوَ اغفِرلِی وَانصُرنِی اِنَّکَ عَلٰٓے کُلِّ شَیئٍ قَدِیر
کٓھٰیٰعٓصٓ حٰمٓعٓسٓقٓ 5 بار لکھتے ہیں پھر دعا پڑھی جاتی ہے۔ اَللّٰہُمَّ یَاہَادِی یَاکَرِیمُ یَاعَلِیمُ یَابَاقِی یَااِلٰہِی اَقضِ حَاجَتِی اور اپنی حاجت کا نام لے دنیاوی ہو یا دینی پوری ہو گی لیکنکٓھٰیٰعٓصٓ میں ایک راز پوشیدہ ہے کاف کافی ہے اور ہادی اور باری سے اور عین علیم اور صاد صادق سے اسی طرح عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اس طرح دعا کیا کرتے تھے۔ یَاکَافِیُ یَابَارِیُ یَاہَادِیُ یَاعَلِیمُ یَاصَادِقُ اِفعَل لِی کَذَا وَکَذَا اور بعض کہتے ہیں اسم اعظم یہی ہے

اولیاء کے مستند وظائف و عملیات

اولیاءکے مستند وظائف و عملیات
مخدوم جہانیاں جہانگشت رحمتہ اللہ علیہ کے آزمودہ وظائف
ہر شرسے حفاظت
دعا خواجہ شیخ ابو سعید مخزومی رحمتہ اللہ علیہ نے تعلیم فرمائی تھی ضرورت کے وقت صبح کی نماز میں تین مرتبہ ورد کریں ۔یہ دعا مہینے کی پہلی جمعرات سے پڑھنا چاہئے:۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ تَحَصَّنَت سِرِّی بِسمِ اللّٰہِ کَانَت لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ یَا بَدھُمَا لمُوثا ضِدِی کَمَت بِاَلفِ اَلفِ قُل ھُوَ اللّٰہُ اَحَد اَللّٰہُ الصَّمَدُ لَم یَلِد وَلَم یُولَد وَلَم یَکُن لَّہ کُفُواً اَحَد بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلَّمَ
مخلوق میں عزت پانے والے
تسخیر کے لئے اس دعائے مبارک کو لکھ کر اپنے پاس رکھیں اور ہر نماز کے بعد اور خصوصاً بعد نماز فجر 3مرتبہ پڑھا کریں جو شخص دیکھے گا محبت کرنے لگے گا:
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَا وَدُودُ اَنتَ الَّذِی اَعلَنتَ سِرَّ الحُبِّ وَالمَوَدَّةِ فِی قُلُوبِ الاَبرَارِ وَانتَ الَّذِی اَکمَلتَ اللَّذَّاتِ للِطَّالِبِینَ بِرَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلَّمَ“ہر میدان میں کامیابی
جو کوئی اس دعا کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا اس کا ورد کرے گا حق تعالیٰ اس کو ہر میدان میں فتح دے گا اور خاتمہ بالخیر ہو گا۔ بادشاہوں اور بڑے لوگوں کی نظروں میں اس کی عزت بڑھے گی۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ سُبحَانَ ذِی المُلکِ وَالمَلَکُوتِ سُبحَانَ ذِی العِزَّةِ وَالعَظمَةِ وَالھَیبَةِ وَالقُدرَةِ وَالجَمَالِ وَالکَمَالِ وَالجَبَرُوتِ سُبحَانَ الَّذِی لَایَنَامُ وَلَا یَمُوتُ سُبُّوح قُدُّوَس رَبُّنَا وَرَبُّ المَلٰئِکَةِ وَالرُّوحُ بِرَحمَتِکَ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلَّمَجادو کے توڑ کے لیے
جو شخص اس دعا کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا وہ ہر نماز کے بعد اس کا ورد کرے ، اگر کسی شخص نے اس پر جادو کیا ہو گا تو کرنے والے پر لوٹ جائے گا اور تمام جنات، شیاطین اور انسانوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ بِسمِ اللّٰہِ سَدَرَت اِخوَاہَ الجِنَّ وَالاِنسَ وَالشَّیَاطِینِ وَالسَّحَرَةِ وَاِلَّا بِالسِّةَ مِنَ الجِنِّ وَالِانسِ وَالشَّیَاطِینِ وَیَلُوذُبِھِم بِاللّٰہِ العَزِیزِ الاَعَزِّ وَبِاللّٰہِ الکَبِیرِ الَاکبَرِ بِرَحمَتِکَ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ اَجمَعِینَ“۔شوہر اور بیوی میں محبت
اگر شوہرسے بیوی کم محبت کرتی ہو یا بیوی سے شوہر کم محبت کرتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے لیکن یہ صرف میاں بیوی کی محبت کیلئے ہے۔ بعد نماز عصر با وضو اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک سو ایک (101) بار یَاوَدُودُ پڑھے اس کے بعد تین بار درود شریف پڑھے اور مطلوب کا تصور باندھ کر اس کے سینہ پر تصور ہی میں دم کر دے۔ یہ عمل پڑھتے وقت منہ میں مصری کی ڈلی رکھ لے۔ انشاءاللہ تعالیٰ میاں بیوی ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں گے۔ مجرب عمل ہے۔

کند ذہن اور موٹی عقل کا خاتمہ
اگر کوئی چاہتا ہے کہ بچے کا پڑھنے لکھنے میں ذہن کھل جائے اور اس کی عقل‘ سمجھ بوجھ‘ سب صحیح کام کرے تو اس کیلئے با وضو اول تین بار درود شریف پڑھے پھر سات سو چھیاسی 786بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمٰ o پڑھے اور آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر ایک بوتل پانی پر دم کرے اور وہ پانی صبح ناشتہ سے قبل اور سوتے وقت پلایا جائے تو انشاءاللہ تعالیٰ ذہن روشن ہو گا اور عقل و شعور میں اضافہ ہوگا۔

ہر قسم کی برکت کے واسلے
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کی آمدن میں برکت ہو‘ گھر میں خیر و برکت ہو‘ دکان میں برکت ہو‘ خوب گاہک اور خریدار آئیں۔ اسی طرح وقت میں برکت ہو۔ غرضیکہ ہر قسم کی برکت ہو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت با وضو گیارہ سو بار جمعہ کے روز بعد نمازِ جمعہ یا بعد نماز عصر پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کی برکت کے دروازے کھل جائیں گے۔ وہ آیت یہ ہے:
ذٰلِکَ فَضلُ اللّٰہِ یُوتِیہِ مَن یَّشَآئُ ۱ وَاللّٰہُ ذُو الفَضلِ العَظِیمِ۔

گمشدہ چیز کا ملنا
گمشدہ چیز کے لئے یہ عمل بہت آسان ہے ۔ہر وقت‘ صبح و شام ‘دن رات برابر پڑھتا رہے ۔ناغہ نہ کرے اور بد دل ہو کر نہ چھوڑے اور یہ خیال کر کے پڑھے کہ انشاءاللہ میری چیز آج ہی مل جائے گی۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ چیز چند دن میں مِل جائے گی ورنہ دو ماہ تک ضرور مل جائے گی۔ برابر بلا ناغہ پڑھنا شرط ہے۔
وَاذکُر رَّبَّکَ اِذَا نَسِیتَ۔(الکھف:24)

برائے دردِ سر
اگر کسی شخص کے سر میں درد ہو یا اسے چکر آتے ہوں۔ دماغی کمزوری میں مبتلا ہو ا س کے لئے درد کی جگہ ہاتھ رکھ کر یہ کلمات سات بار پڑھ کر سر پرپھونک مار دے۔ عورت خود اپنے سر کے درد کی جگہ کو پکڑ لے اور مرد پڑھ کر اس کے سر پر پھونک مار دے۔ چند مرتبہ کرنے سے انشاءاللہ تعالیٰ سر کا درد ختم ہو جائے گا اور دماغی کمزوری دور ہو گی۔دماغی کمزوری کیلئے یہ شرط ہے کہ یہ عمل روزانہ کسی وقت ایک ہفتہ (سات ۷ دن مسلسل کرے)۔وہ کلمات یہ ہیں:۔
اُسکُن سَکَنتَکَ بِالَّذِی لَہ مَا فِی اللَّیلِ و النَّھَارِوَ ھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ

بے خوابی، ذہنی پریشانی، دماغی کمزوری، نسیان وغیرہ کیلئے اکسیر نسخہ

بے خوابی، ذہنی پریشانی، دماغی کمزوری، نسیان، کا دیسی علاج
اس دور پرآشوب میں جہاں ہرطرف نفسانفسی کا عالم ہے ہر شخص اپنا الو سیدھا کرنے کے چکر میں ہے اور خدمت خلق کے نام پر عوام الناس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے یہی وہ وقت اور دور ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی مدد          اور        یاوری کرے اور اس کے امراض و علل کے دور کرنے میں مددومعاونت کرے ایک صاحب مسلسل ضعف دماغ‘ ضعف بصر اور نسیان کے شاکی تھے  مسلسل علاج کرنے کے بعد بھی کچھ فائدہ نہ ہوا  احقر نے یہ نسخہ استعما ل کرایا فرمانے لگے حکیم صاحب دوا کیا تھی کوئی جادو تھا شاید آپ نے کوئی آیت یا منتر پڑھ کر دم کردیا تھا  اس کے مسلسل استعمال کرنے سے مجھے وہ افاقہ ہوا ہے کہ جو مجھے چھ چھ ماہ قیمتی ادویات کے استعمال کرنے سے بھی نہ ہوا حالانکہ صرف میں نے چالیس دن استعمال کی ہے لیکن فائدہ تو ہفتہ کے اندر استعمال سے محسوس ہوگیا
موجودہ مشینی دور میں انسان کا دماغ بھی مشین بن کر رہ گیا ہے مسائل میں ہرطرف گھرا ہوا یہ انسان ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے و سائل کی کوشش کرتا ہے اور دن رات اس کیلئے کوشاں و سرگرداں رہتا ہے لیکن یہ اسے معلوم نہیں کہ مسائل کا حل وسائل کے اندر نہیں بلکہ وہ حکیم ایزدی کے تحت ہے،   یوں اس کا دماغ گھلتا چلا جاتا ہے حتیٰ کہ بات یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ ادھر بات سنی اور فوراً بھول گئی۔ اس کے علاوہ موجودہ  دور کے لٹریچر میں ہم نے چربیلی اشیاءخاص طور پر مکھن، دیسی گھی، دودھ کی مذمت سن سن کر اس نعمت کو بالکل ترک کردیا ہے یا پھر یہ نعمتیں خالص ملتی ہی نہیں کم یاب ہوگئی ہیں حالانکہ یہ اشیاءہماری صحت کیلئے ضروری ہیں،  ان کی کمی کی وجہ سے بالوں کا گرنا  جلد کی خشکی اور دماغی خشکی اور کمزوری بے خوابی وغیرہ جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں  موجودہ دور میں جتنے بھی پاگل خانے ہیں اگر ان پاگلوں کا معائنہ کیا جائے تو ان میں سے بہت زیادہ ایسے مریض ملیں گے جن کی بیماری کی وجہ غذائی توازن میں بے قاعدگی اور بے ترتیبی ہے اس لیے غذائی توازن میں باقاعدگی اور احتیاط صحت مند اور تندرست رہنے کیلئے اشد ضروری ہے     دواخانہ میں ایک ایسی بچی کو لایا گیا جو پاگلوں جیسی حرکات کرتی تھی حتیٰ کہ اگر کھانا کھلادیں تو کھالیتی ورنہ پڑی رہتی دھوپ ہویا سردی اسے احساس نہیں ہوتا تھا،  کامل تشخیص کرنے کے بعد مریضہ کیلئے بادام روغن خالص، روغن کدو، روغن خشخاش، روغن کاہو ہم وزن لے کر سر اور کنپٹیوں پر مالش کرائی گئی اس طرح ہاتھ اور پاوں کی ہتھیلیوں پر بھی مالش کی گئی اور مریضہ کو یہ نسخہ اکسیر دماغ کھلایا گیا کچھ عرصے بعد وہ بالکل تندرست اور نارمل ہوگئی  ویسے بھی مذکورہ نسخہ بے خوابی، ذہنی پریشانی، دماغی کمز وری، نسیان وغیرہ کیلئے اکسیر ہے، سینکڑوں ایسے لوگ جو مسلسل بے خوابی کا شکار رہتے تھے انہیں جب مذکورہ نسخہ مسلسل استعمال کرایا تو نشے کی گولیاں چھوٹ گئیں اس کے علاوہ ان گولیوں کے مابعد اثر ات سے پیدا ہونے والے عوارضات میں بھی بتدریج افاقہ ہوا ہے، ایک آفیسر نے جب مذکورہ پریشانی یعنی بے خوابی کی شکایت کی جب مذکورہ نسخہ کے بارے میں بتایا گیا تو انہیں یقین نہ آیا پھر جب استعمال کیا تو اس نسخے کے اتنے گرویدہ ہوئے کہ اپنے دوستوں کو گفٹ بھیجا  اب اس نسخہ دماغی یعنی اکسیر دماغ کے نسخے کی طرف آتے ہیں، اس نسخہ کو ہر موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے، بعض افراد کو دائمی نزلہ کی وجہ سے بھی نسیان اور ضعف دماغ ہوتا ہے۔ اگر وہ روشن دماغ دو گولی صبح و شام ایک ماہ تک استعمال کریں اور پھر یہ نسخہ استعمال کریں تو قدر ت کا مشاہدہ ہوگا، موجودہ نسخہ کے بارے میں ایک عرض کرنا لازمی سمجھتا ہوں کہ یہ ایک صاحب کا راز تھا جسے وہ اپنے گناہوں کی طرح چھپا تے تھے اور یہ نسخہ لوگوں کو بنا کردیا کرتے تھے اور اجزاءنسخہ کسی کو نہیں بتاتے تھے حالانکہ وہ طبیب نہیں تھے بس ایک حکیم صاحب کی خدمت پر ہدیہ ملا تھا یہ نسخہ مبارک مجھے ملا واقعی لاجواب نسخہ ہے۔ آپ  کے افادہ کیلئے   پیش خدمت ہے فائدہ اٹھا کر احقر کو دعاوں میں یاد کریں
نسخہ الشفاء :          مغز بادام شیریں 250 گرام،  مغز کدو،  مغز خربوزہ،  مغز خیار،  مغز تربوز ہر ایک 30 گرام ہلیلہ سیاہ  20 گرام،  پوست آملہ خشک 20 گرام،  پوست   بلیلہ 20 گرام،  خشخاش 85 گرام،  سونف 120 گرام،     مرچ سفید دکنی 30 گرام
ترکیب تیاری :  تمام اجزا کوٹ پیس کر مصری آدھا کلو ملا کر کشتہ مرجان جواہردار 3 گرام اچھی طرح حل کرکے محفوظ رکھیں اور 20 گرام روزانہ صبح و شام نہار منہ استعمال کریں
کشتہ مرجان کسی اچھے دواخانہ سے لیں اور مغزیات پرانے نہ ہوں  اس کے استعمال میں بادی اور گرم غذاوں سے پرہیز کریں  نیز دماغی سکون اور نیند پوری کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

بادی، خونی اور پرانی بواسیر کیلئے نسخہ

بادی، خونی اور پرانی بواسیر کیلئے نسخہ
نسخہ الشفاء : کلونجی 70گرام، سرسوں کے بیج جن سے کڑوا تیل نکلتاہے۔ 100گرام، نیم کی نمولی کا اند رونی مغز         100گرام۔ تمام اجزاءکوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول بھر کر ایک سے دو کیپسو ل دن میں تین یا چار بار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔
یہ نسخہ بادی، خونی اور پرانی بواسیر کیلئے بہت مفید اور موثر ہے۔ ایسے مریض جو بواسیر کے عوارضات سے تنگ آچکے ہوں۔ ان کیلئے یہ اکسیر لاجواب دوا ہے۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Read More

دمہ کیلئے بڑا ہی آسان اور سہل نسخہ

دمہ کیلئے بڑا ہی آسان اور سہل نسخہ
ایک نسخہ جو کہ دمہ کیلئےہے بڑا ہی آسان اور سہل ہے۔ گولیاں بنا کررکھ لیں۔ مریضوں کو 5/6گولیاں دے دیں  صرف ایک گولی رات کو پانی کیساتھ رات کا کھانا کھانے کے بعد۔ایک احتیاط ضروری کرنی
ہے کہ جومریض افیون کھانے کا عادی ہو تو اسے گولی نہیں دینی اس کی وجہ یہ ہے کہ افیونی کو قبض رہتا ہے اس گولی سے افیونی کا پیٹ نرم بلکہ انتہائی خطرناک صورتحال ہو جائے گی۔ لہٰذا افیونی مریض کو گولیاں نہ ہی دیں تو بہتر ہوگا۔ یاد رہے کہ دمے کے مریض یعنی کا مریض ایک گولی کھانے سے اسے کچھ افاقہ ہوتا ہے تو اس شوق میں دوسری گولی بھی کھا لیتا ہے اس سے مریض کو پاخانے لگ جاتے ہیں۔ یہ گولیاں مسلسل کھانے سے بہت فائدے ہیں
نسخہ الشفاء :   فلفل دراز  50 گرام،  تُمہ 50 گرام، شہد، دونوں  ادویہ  کو آہن دستہ سے اچھی طرح پیس لیں اور چھان لیں۔ بعد ازاں دونوں ادویہ کو آپس میں ملا دیں کسی ڈھکن والے کھلے منہ والے برتن میں سفوف ڈال کر اوپر سے ایک چمچ کھانے کا شہد ڈال کر رہنے دیں دوسرے دن دیکھیں کہ شہد اور ادویہ آپس میں مل گئی ہیں تو گولیاں نخود(چنے) برابر بنالیں۔ انشاءاللہ فائدہ ہی فائدہ ہے۔
مقدار خوراک :  شام خالی پیٹ ایک   پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Read More